محرم کیلئے حرام امور


محرم کیلئے حرام امور

مِنْھَا صَیْدُ الْبَرِّ اِمْسَاکًا وَّ اَکْلًا وَ لَوْ صَادَہُ مُحِلٌّ اَیْضًا وَاِشَارَۃً وَّدَلَالَۃً وَّاِغْلَاقًا وَّذَبْحًا وَلَوْ ذَبَحَہُ کَانَ حَرَامًا عَلَی الْمُحِلِّ وَالْمُحْرِمِ۔
وَمِنْھَا النِّسَائُ وَطْیًا وَّتَقْبِیْلًا وَّلَمْسًا وَنَظْرَۃً بِشَہْوَۃٍ وَعَقْدًا لَہُ وَلِغَیْرِہِ وَشَہَادَۃً عَلَی الْعَقْدِ۔
وَمِنْھَا لُبْسُ الْمَخِیْطِ لِلرِّجَالِ اِلَّا السِّرْوَالَ لِمَنْ لَمْ یَجِدْ اِزَارًا وَفِیْ مَعْنَاہُ وَلُبْسُ مَا سَتَرَ ظَہْرَ الْقَدَمِ کَالْخُفَّیْنِ وَغَیْرِھِمَا وَاِنْ لَّمْ یَجِدْ شَیْئًا اٰخَرَ یَجُوْزُ لُبْسُ الْخُفَّیْنِ مَعَ قَطْعِ سَاقَیْھِمَا وَشَقِّ ظَہْرِ قَدَمَیْھِمَا۔
وَمِنْھَا الرَّفَثُ وَھُوَ الْجِمَاعُ وَمِنْھَا الْفُسُوْقُ وَھُوَ الْکِذْبُ وَمِنْھَا الْجِدَالُ وَھُوَ الْحَلْفُ وَمِنْھَا قَتْلُ ھَوَامِّ الْجَسَدِ وَیَجُوْزُ نَقْلُھَا وَلَا بَأْسَ بِاِلْقَائِ الْقُرَادِ وَالْبَرَاغِیْثِ وَغَیْرِھِمَا وَمِنْھَا اسْتِعْمَالُ دُھْنٍ فِیْہِ طِیْبٌ وَلَا بَأْسَ بِغَیْرِ الطِّیْبِ ضَرُوْرَۃً
وَمِنْھَا اِزَالَۃُ الشَّعْرِ قَلِیْلَۃً وَّکَثِیْرَۃً وَلَا بَأْسَ بِہِ اِذَا اضْطُرَّ
وَمِنْھَا تَغْطِیَۃُ الرَّاْسِ لِلرِّجَالِ دُوْنَ النِّسَائِ وَلَوْ غَطّٰی نَاسِیًا اَلْقَاہُ وَاجِبًا عَلَی الْفَوْرِ وَجَدَّدَ التَّلْبِیَۃَ اسْتِحْبَابًا
وَمِنْھَا اَنْ تَسْفِرَ النِّسَائُ عَنْ وُجُوْھِھِنَّ وَیَجُوْزُ اَنْ یَّسْدُلْنَ خِمَارَھُنَّ اِلٰی اَنْفِھِنَّ وَمِنْھَا تَظْلِیْلُ الْمُحْرِمِ وَھُوَ طَائِفٌ وَلَا بَأْسَ بِہِ فِیْ غَیْرِ الطَّوَافِ
وَمِنْھَا قَلْمُ الْاَظْفَارِ
وَمِنْھَا قَطْعُ الْاَشْجَارِ وَالْحَشِیْشِ اِلاَّ مَازَرَعَہُ النَّاسُ وَیَجُوْزُ قَلْعُ الْاِذْخِرِ وَالْاَشْجَارِ الْمُثْمِرَۃِ وَالْاَثْمَارِ۔

۱۔ روکنےیا کھانے کیلئے خشکی کاشکار کھیلنا چاہے غیرمحرم نے شکار کیوں نہ کھیلاہو ، یا اشارہ ، رہنمائی، قید ، یا ذبح کرکے شکار کھیلے۔ اگر وہ ذبح کرے تو محر م اور آزاد پر حرام ہے ۔
۲۔بیوی سے مجامعت ،بوسہ بازی ،چھونا یا شہوت کی نظر سے دیکھنا یا اپنے لئے یا کسی اورکیلئے عقد کرنا یا عقد پر گواہ بننا
۳۔مردوں کیلئے سلے ہوئے کپڑے پہننا مگر جس کو تہہ بند یا اس جیسی نہ ملے تو شلوار مستثنیٰ ہے ۔ ایسی چیز پہننا جس سے پیرکی پشت ڈھک جائے مثلا موزے وغیرہ اگر کوئی دوسری چیز نہ ملے تو پنڈلیوں کے برابر والاحصہ کاٹ کر اور پیر کی پشت والے حصے کو پھاڑکر موزہ پہننا جائز ہے ۔
۴۔رفث یعنی جماع کرنا ۔۵۔فسوق یعنی جھوٹ بولنا ہے ۶۔جدال یعنی قسم کھانا۔۷۔جسم کے کیڑوں کو مار ڈالناتاہم انہیں منتقل کرناجائز ہے ۔چیچڑے اور پسو وغیرہ کو پھینک دیا جائے تو کوئی حرج نہیں۔۸۔ایسا تیل استعمال کرنا جس میں خوشبو ہو اگر بغیر خوشبو کے تیل ضرورت کی بنا ء پر استعمال کیاجائے تو کوئی حرج نہیں۔۹ ۔بالوں کا کاٹناکم ہو یا زیادہ ،اگر مجبوری کی حالت ہو تو کوئی حرج نہیں ۔۱۰۔خواتین کے علاوہ مردوں کا سر کو ڈھانپنااگر بھول کر ڈھانپا ہو تو فوراً اسے ہٹانا واجب اور تلبیہ کی تجدید مستحب ہے ۔ ۱۱۔خواتین کا اپنے چہروں سے پردہ ہٹانا دوپٹے کو ناک تک لگا کر رکھنا جائز ہے۔۱۲۔دوران طواف محرم کا اپنے آپ کو سایہ کرنا
طواف کے علاوہ دیگر مقامات پر حرج نہیں۔۱۳۔ نا خن تراشنا ۔۱۴۔درختوں اور گھاس کاٹنا مگر لوگوں کی اپنی کاشت کی چیزیں کاٹنا حرام نہیں۔البتہ اذخیر نا می گھاس اور پھلدار درخت اور پھلوں کا توڑنا جائز ہے ۔