حضرت شیخ معروف کرخی رح


حضرت شیخ معروف کرخی
حضرت شیخ معروف کرخی کی وِلادت مقامِ کرخ (عراق ) میں ہوئی ۔آپ کااصل نام اسد الدین ہے لیکن معروف کرخی کے نام سے مشہور ہیں۔آپ کی کنیت ابومحفوظ ہے۔آپ کے والدِ ماجد کا نام فیروز تھا۔
آپ کے والدین عیسائی مذہب کے پیرو کار تھے لیکن آپ نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا اور مکمل تعلیم و تربیت بھی حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے زیرِ سایہ حاصل کی ۔
آپ ایک دن اپنا مصلیٰ اور قرآن مسجد میں چھوڑ کر طہارت کے لیے دجلہ پرگئے جو بالکل نزدیک تھا۔ اتنے میں ایک عورت آئی جو چوری کی عادی تھی اور مصلیٰ و قرآن لے کر چلتی بنی۔ آپ دجلہ سے طہارت کرکے سیدھے اس عورت کے پیچھے گئے۔ جب قریب پہنچے تو آپ نے شرم سے آنکھیں نیچی کرلیں اور کہا اے مادر ِمشفق! آپ کا کوئی لڑکا قرآن شریف بھی پڑھتا ہے؟ بڑھیا نے کہا۔ نہیں۔ آپ نے فرمایا تو پھر قرآن مجید لے کر کیا کروگی؟یہ مجھے دے جائو، میں پڑھاکروں گا اور مصلیٰ تم لے جائو تمہارے کسی کام آجائے گا۔ وہ عورت نہایت شرمندہ ہوئی اور آئندہ کے لیے تائب ہوگئی۔
شیخ معروف کرخی رحمة اللہ علیہ نے حضرت امام رضا علیہ السلام کی خدمت میں ہی زندگی گزاری اور جو کچھ بھی پایا اس عظیم ہستی کے در سے ہی پایا ۔آپ سے ہی ہمارے پیران پیر کا سلسلہ ”سلسلہ ذہب ” شروع ہوا ۔
اس بزرگ ولی اللہ نے دو سو (200)ہجری کو اس دنیا سے رخصت ہو کر آخرت کی طرف سفر کیے.