گیارہ شعبان ،حضرت علی اکبر علیہ السلام کا یوم ولادت


گیارہ شعبان سنہ 33 ھ ق کو حضرت امام حسین (ع) کے فرزند حضرت علی اکبر (ع) کی مدینے میں ولادت باسعادت ہوئی ۔حضرت علی اکبر (ع) رسول اکرم (ص) سے بہت شباہت رکھتے تھے ۔آپ (ع) نے سنہ 61 ھ ق میں اموی حکومت کے ظلم و ستم کے خلاف اپنے والد بزرگوار حضرت امام حسین (ع) کی تحریک میں بہت اہم کردار ادا کیا ۔ عاشور کے دن کربلا کے میدان میں امام حسین (ع) کے مقابلے پر آنے والی یزیدی فوج سے دلیری کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ۔