امامت کیلئے بہترین لوگ


امامت کیلئے بہترین لوگ
امامت کیلئے بہترین انبیاء ؊پھر اولیاء پھر علماء اور پھر اچھی قرأ ت والے ہیں۔ ان میں ہر گروہ کا وہ ہستی امامت کازیادہ حقدار ہے جوکمال فضیلت رکھتاہو پھر نسبی طور پر اچھے قبیلے کا ہو، پھرآواز خوبصورت ہواورپھر خوبرو ہو پھر جس کی عمر زیادہ ہو بشرطیکہ وہ بوڑھانہ ہو یا جس کے دانت نہ ہوں ۔

وہ جن کی امامت جائز نہیں

افضل شخص کی اجازت کے بغیر اس سے کم درجہ والے کی امامت جائز ہے نہ قاری کیلئے ان پڑھ کی امامت۔ یہاں ان پڑھ وہ شخص ہے جو نہ سیکھنے یا حروف کے مخارج اور تجوید میں زبان پر تصرف نہ ہونے کی وجہ سے فاتحہ کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کی قدرت نہ رکھتا ہو ۔ پس جو شخص فاتحہ کو ترتیل کے سا تھ پڑھ لے جبکہ وہ کسی تحریرکو پڑھ سکے نہ لکھ سکے وہ شخص اس مقام پر ان پڑھ نہیں ہے۔جماعت میں نمازیوں کی کثرت ، قلت کے مقابلے میں زیادہ افضل ہے ناپسند آواز والے کے پیچھے نمازمکروہ ہے۔