ازدواجی زندگی کے مزید احکامات


ازدواجی زندگی کے مزید احکامات
شوہرکیلئے بیویوں کے کمروں میں چل کرجانا یاانہیں اپنے کمرے میں بلانا جائز ہےتاہم انکی حجروں کو جانا سنت ہے لہٰذاچل کرجانابہتر ہے۔ عورت کے لئے اختیار ہے کہ اپنی رات کی باری اپنے شوہر یاکسی دوسری بیوی کیلئے ہبہ کرے تاہم وہ اس ہبہ سے رجوع بھی کرسکتی ہے۔

جس کانکاح ہوجائے تو بیوی اگر کنواری ہو تو اس کے ساتھ سات راتیں اور اگر بیوہ ہو توتین راتیں گزارنا سنت ہے۔ اس مدت کے بعد سوائے بیماری کے شوہر باری کا لحاظ کرے۔اگر وہ بیویوں میں سے کسی کوسفر میں ساتھ لے جائے توسفر سے واپسی پر اس کے ذمے باقیوں کیلئے کوئی قضا نہیں ۔ اسے اختیار ہے کہ جس کوچاہےسفر میں لے جائے اگر یہ عمل قرعہ یا باری سے ہوتوبہتر طریقہ ہے۔

نکاح میں دھوکہ دہی سے کام لینا
اگر شوہریا اس کی جانب سے کوئی شخص دھوکہ دے تو بیوی کو دھوکہ دہی کی اطلاع ملتے ہی فسخ نکاح اور مہر کا مطالبہ کرنے کا اختیار ہے چاہے جنسی تعلق ہواہویانہ ہوا ہو۔ اگربیوی یا اس کی جانب سے کوئی دھوکہ دے تو شوہر کو نکاح فسخ کرنے ،بیوی کو روک کر مہر میں کمی کا اختیار ہےجو اسکی ہمسروںکے مہر سے زیادہ ہو۔ اگرکمسن یا کمزور لڑکی کے نکاح میںیہ شرط لگائی جائے کہ شوہرجنسی رابط نہ کرے تویہ شرط لازم ہوجائے گی ۔تاہم بعدمیںوہ اجازت دے توجائز ہے۔