ایلا ء کیا ہے ؟


ایلا ء کیا ہے ؟

اللہ کے نام یا صفات کے ساتھ یوںقسم کھائے کہ وہ اپنی مدخولہ بیوی سے چار مہینے ہمبستری نہیں کریگا اگر وہ اپنی قسم کو پورا کرے اور اس مدت میں اس کے قریب نہ جائے اور چار مہینے پو را ہوجائے اور اپنی بیوی سے رجوع کرے تو اس نے قسم نہیں توڑا نہ ہی اس پر کفارہ لازم ہو گا۔ اگر اس نے چار ماہ سے قبل ہی جنسی تعلق قائم کرے تو اس پر کفارہ یمین لاز م ہوگا۔ اگر اس نے چار مہینے سے زیادہ یا ہمیشہ کیلئے یا مطلق قسم کھالی ہو تو چار مہینے گزرنے کے بعد حاکم وقت پر اس کو رجوع یا طلاق پر مجبور کرنا واجب ہے۔ اگر کوئی حاکم موجود نہ ہو تو عورت کوشوہر سے رجو ع یا طلاق کے مطالبہ کا حق ہوگا۔ اگر وہ دونوں میں سے کوئی نہ کرے تو عورت کو اپنا نکاح فسخ کرنے کا اختیار ہوگا۔ شوہر کو طلا ق یا رجوع دونوں میں سے ایک پر عمل میں تاخیر کرنا جائز نہیں۔ ان دونوں کیلئے سوائے موت کے تیسرا راستہ نہیں اگر وہ طلاق دیدے تو کفارہ نہیں، اگر رجوع کرے تو اس پر کفارہ لازم ہو گا کیونکہاس نے قسم توڑا۔