بَابُ الظِّہَارِ ظہار کا بیان


اللہ تعالیٰ نے فرمایا! تم میں سے جو لو گ بیویوں کے ساتھ ظہا ر کرتے ہیں وہ ان کی مائیں نہیں ہیں۔ ان کی ماں وہ ہے جس نے انہیں جنا۔ بیشک وہ انتہائی بری بات اور جھوٹ بو لتے ہیں بیشک اللہ درگزرکرنے اور بخشنے والاہے جو لوگ بیویوں سے ظہا ر کرنے کے بعد اپنی بات سے لوٹ آتے ہیں تو چھونے سے قبل غلا م آزاد کرائے ۔ یہ اسلئے کہ تم نصیحت حاصل کرو اور اللہ جو تم کر تے ہو اس سے خوب باخبر ہے اگر غلا م نہ ملے تو چھونے سے پہلے دو مہینے لگاتار روزے رکھے جو استطاعت نہ رکھے تو ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا ئے یہ اس لئے کہ تم اللہ اور اسکے رسول ؐ پرایمان لے آؤ اور یہی اللہ کے مقرر کردہ حدود ہیں اور کافروں کیلئے سخت عذاب ہو گا ۔