بیت الخلا کی سنتیں


اس کی سنتوں میں 
۱۔ پانی کے کنویں کے کنارے رفع حاجت کرےنہ ہی اسکے اطراف میں۔
۲۔ ایسی نہر پر نہ کرے جس سے پانی پیاجاتا ہو نہ ہی اس کی اطراف پر۔
۳۔ ایسے درخت کے نیچے جہاں لوگ سایہ کیلئے بیٹھتے ہوں نہ ہی پھلدار درختوں کے نیچے (قضائے حاجت) کرے۔
۴: قبرستان میں نہ کرے۔
۵۔ راستے میں نہ کرے ۔
۶۔گلیوں اور اس کی اطراف میں نہ کرے۔
۷۔ لوگوں کے جمع ہونے کی جگہ نہ کرے ۔ ۸۔ بلوں میں نہ کرے ۔
۹۔ہوا کی طرف رخ کرکے نہ کرے ۔
۱۰۔ اونچی جگہ پر نہ کرے
۱۲۔ سخت زمین کی طرف نہ کرے تاکہ تمہاری طرف آئے نہ ہی چھنٹیں پڑیں۔
۱۳۔ حاجت کے مطابق زمین کو کھود کر نرم کرے۔
۱۴۔ رفع حاجت کے دوران سورج ،چاند اور معین ستاروں کی طرف رخ نہ کرے بشرطیکہ فضا میں ہو اور ایسا ممکن ہو۔ تاہم ممکن نہ ہو تو کسی پردے سے مقام پردہ کو ان کے نور سے چھپائیں اور اگرچاردیواری میں ہو تو حرج نہیں ۔
۱۵۔ دائیں ہاتھ سے پانی ڈالے
۱۶۔ مجبوری نہ ہو تو بائیں ہاتھ سے شرم گاہ کو دھوئے ۔
۱۷۔ استبراء سے پہلے چند قدم یا زیادہ چلے بشرطیکہ آسانی ہو۔ ۱۸۔ کھنکارنا
۱۸۔ رفع حاجت کی جگہ پر پانی نہ ڈالے۔
۲۰۔ بیت الخلامیں داخل ہوتے وقت بایاں پیر پہلے رکھے
۲۱: نکلتے وقت دائیں کو پہلے نکالیں ۔
۲۲۔ بیت الخلا میں داخل ہوتے وقت یہ دعا پڑھے۔ پروردگار میں ضرر دینے والوں اور نقصان پہنچانے والیوں اور شیطان رجیم سے تیری پناہ مانگتاہوں ۔
۲۳۔ نکلتے وقت یہ پڑھے: تمام تعریفیں اللہ کیلئے جس نے مجھ سے تکلیف دہ چیزیں نکال دیں اور مجھے عافیت بخشی۔ یا اس جیسی کوئی دعا ۔
۲۴۔ کو ئی ایسی چیز کھلی حالت میں لیکر نہ جائے جس پر قرآن یا دعائوں میں سے یا اللہ کے اسماء میں سے کوئی اسم لکھا ہوا ہو تاہم اگر کسی مضبوط چمڑے یا موم وغیرہ کے ذریعے ڈھانپا گیاہو اور اس کے الگ کرنے میں دشواری ہو تو معاف ہے ۔
۲۵۔ اپنے دل کواس مقام کے مناسب دعائوں کے پڑھنے سے غافل نہ رکھے۔
۲۶۔ اور استنجا ،استبراکے بعد یہ دعا پڑھے۔ پرور دگار ! میری شرم گا ہ کی حفاظت فرما اور جہنم کی آگ سے اس کی حفاظت فرما ۔ اور اس جیسی دیگر دعائیں بھی پڑھی جاسکتی ہیں۔