تیمم واجب کرنے والی چیزیں


تیمم واجب کرنے والی چیزیں

تیمم واجب کرنے والی چیزوں میں سے ایک پانی کا دستیاب نہ ہونا ہے پس اگر یقین ہوکہ راستوں میں سے معلوم راستے پانی موجود نہیں نہ ہی نماز کے وقت پانی تک پہنچنا ممکن ہے تو پانی کی تلاش ضروری نہیں، پس تیمم کیا جائے اور نماز اول وقت یادیگراوقات میں ادا کی جائے ۔

اگر صورت حال ایسی نہیں تو اپنی اور اپنے ساتھیوں کی حالت کو مدنظر رکھ کر پانی تلاش کیا جائے ۔یعنی اس معاملے میں مبالغہ سے کام لینے کی ضرورت نہیں جب دشمنوں سے خوف کامقام ہو یادرندوں سے خوف ہو ،یا سخت گرمی ہو یا سخت سردی ہو یا ایسی جگہ جہاں سے کسی بھی قسم کے نقصان پہنچنے کا خدشہ ہو ۔پانی کی تلاش نظر سے کی جاسکتی ہے یا چل کر یا کسی اور کو بھیج کر یا کسی خبر رکھنے والے یا راہ گیروغیرہ سے پوچھ کر تلاش ممکن ہے ۔
یا پانی کا استعمال مشکل ہو۔ اس کی صورت یہ ہے کہ کہ آپ کااور آپ کے ساتھی یاسواری کے ابھی یا بعد میں پیاسا رہ جانے یا پا نی کے استعمال سے نقصان کا خطرہ ہو یا کسی زخم کی وجہ سے کہ پانی اسے نقصان پہنچائے یا دیگر موانع میں سے کوئی صورت ہو تو ان صورتوں میں بہتر طریقہ تیمم ہے وضو نہیں ۔