تیمم پانی کے نہ ملنے یا دشواری کی صورت میں وضواور غسل کا بدل ہے ۔ طریقہ یہ ہے کہ ۱۔ دونوں ہاتھوں کو پاک مٹی پر مارا جائے بشرطیکہ یہ دستیاب ہو اگر نہ ملے تو اسکے قائم مقام معدنیات جو مٹی کے قریب ہوں ، پر ہاتھ مارے مثلاً ریت، پتھر ، پلاسٹر ،چونا،ہڑتال اور نمک یا ایسا سوکھا کپڑا وغیرہ جس میں کچھ گرد و غبار ہو۔ ۲۔ منہ اور ہاتھوں کا کلائیوں یا کہنیوںتک مسح کرے وضومیں ہاتھوں کا ایک دفعہ مارنا کا فی ہے اور دو دفعہ مارنا جائز ہے اور غسل میں دو دفعہ واجب جبکہ ایک دفعہ جائز ہے