خطبۂ عیدین


خطبۂ عیدین
عید ین کے خطبہ میں جمعہ کی طرح شرائط و ارکا ن کے ساتھ دو خطبے ہیں ان دونوں خطبوں میں مستحب یہ ہے کہ
(۱)پہلے خطبے سے قبل نو اور دوسرے خطبے سے قبل سات تکبیریں پڑھی جائیں۔
(۲) عید الفطر کے خطبے میں لوگو ں کو فطرہ اور عید قربان کے خطبے میں قربانی اور ایام تشریق تک تکبیر پڑھنے کی تعلیم دی جائے۔
(۳) خطبہ نماز کے بعد دیا جائے ۔ ان دونوں خطبوں کو سننا واجب نہیں۔