رضاعت کا مسئلہ


دودھ پلانے کا مسئلہ
بچے کو دودھ پلانا ماں پر واجب نہیں ہے۔ ماں رضاعت کی اجرت بچے یااس کے والد کے مال سے طلب کرسکتی ہے۔ دودھ پلانے کی زیادہ حقدار ماں ہی ہے۔

رضاعت کی مدت

رضاعت کی مدت مکمل دو سال ہے۔اگر اکیس مہینوں پر اکتفا کرے تو حرج نہیں،کسی مصلحت کی بناءپر ایک دو مہینے کا اضافہ ہوجائے توبھی جائزہے۔اکیس مہینوںسے بھی کم کیا جائے تو یہ بچے پرظلم ہے۔ اگر کوئی اجنبی خاتون بچے کو مفت میں دودھ پلانے کی پیشکش کرے اور ماں راضی ہو تو بچے کو اس خواہشمند خاتون کے حوالے کر نا جائز ہے ۔

ماں رضاعت کی زیادہ حقدار ہے
بچے کی ماں ہی مفت یا اجرت پر رضاعت کیلئے حقدارہے ۔