روزہ کی اقسام اللہ کو پسندیدہ روزے کی دو قسمیں ہیں ۔ واجب اور مستحب ۔ اور اللہ کو ناپسندیدہ روزے کی بھی دو قسمیں ہیں۔ حرام اور مکروہ۔
واجب روزے واجب روزے چھے ہیں: (۱)رمضان کے روزے (۲)اس کی قضاء (۳)نذر کا روزہ اور اس جیسے روزے (۴)کفارات کا روزہ (۵)اعتکاف کاروزہ (۶)قربا نی کے بدلے کاروزہ ۔
مستحب روزے حرام اور مکروہ کے علاوہ تمام دنوں کے روزے مستحب ہیں۔
حرام روزے حرام روزے یہ ہیں۔ (۱)عیدین کا روزہ ۔ (۲)ایام تشریق کا روزہ (۳) ماہ رمضان کی نیت سے شک کے دن کا روزہ۔ ( ۴)کسی گنا ہ کیلئے نذر کا روزہ ۔
مکروہ روزے مکروہ روزے یہ ہیں۔ (۱)سفر میں تکلیف کیساتھ نفلی روزہ (۲)کھانےپرمدعوشخص کا نفلی روزہ۔ (۳)میزبان کی اجازت کے بغیر مہمان کا نفلی روزہ۔ (۴)شوہر کی اجازت کے بغیر بیوی کا روزہ۔ ( ۵)مالک کی اجازت کے بغیر غلام کا روزہ ۔