عورت کو زنا پر مجبور کرنیوالے کو قتل کرنا واجب ہے چاہے شادی شدہ یا غیر شادی شدہ ۔
کافر کا مسلمان خاتون سے زیادتی اگر کوئی کافر مسلمان عورت کے ساتھ زنا کرے تو اس کو قتل کرے شادی شدہ ہو یا نہ ہو۔
امام کا اختیار زانی کو قتل کرنے میں امام کو اختیار حاصل ہے کہ وہ تلوار، سنگساری یا جس طریقے سے وہ چاہے قتل کرے یا جس میں وہ کوئی مصلحت دیکھے۔مثلاً جلایاپہاڑ سے گرادے وغیرہ۔
حد کب ساقط ہوجاتی ہے
شکوک سے حد ساقط ہو جا تی ہے ۔اگر کوئی پاگل کسی عاقلہ سے زنا کرے تو عاقلہ عورت پر حد جا ری ہوگی جبکہ پاگل پر حد نہیں ہوگی اگر کوئی بچہ کسی عاقلہ سے زناکرے توعورت پر حد جاری ہوگی جبکہ بچے کیساتھ امام یا انکے نائب کی رائے کے مطابق تادیبی کارروائی ہوگی۔ اگر دو افراد ایک چادر کے نیچے جمع ہو جائیں جبکہ دونوں میں کوئی محرمیت نہ ہو تو دونوں پر تعزیر واجب ہو گی جسطرح بوسہ میں ہے عورتوں کا حکم بھی اسی طرح ہے۔