عرفات کو روانگی


عرفات کو روانگی
پھر عرفات کی طرف چلے بطن عرنہ کے سوا تمام عرفہ ٹھہرنے کے مقامات ہیںیہاں ظہر اور عصر کی نماز ساتھ ادا کرے اور یہاں غروب آفتاب تک ذکر اور تہلیل کرتے ہوئے ٹھہرے ۔ جب سورج غروب ہو جائے تو مغرب کی نماز ادانہ کرے اور اسے عشاءکیساتھ پڑھنے کیلئے مؤخر کردے اور پھر مزدلفہ کی طرف چلاجائے ۔ بطن محسر کے علاوہ پورا مزدلفہ ٹھہرنے کے قابل ہیں جب یہاں پہنچے تو مغرب اور عشاء کو ایک اذان اور دو اقامت کیساتھ پڑھے اور دسویں کی رات یہیں گزارے۔

شیطان کو کنکریاں مارنا
جب صبح طلوع ہوجائے تو نماز پڑھے اور فرائض کی ادائیگی کے بعد مزدلفہ سے ستر کنکریاں اٹھائے اور مشعرحرام کی طرف بڑھے جب مشعر تک پہنچے تو ذکر الٰہی اور تسبیح ،تہلیل اور جو چاہے مناجات وغیرہ میںمشغول ہو جائے۔ پھر واپس آئے حتیٰ کہ بطن محسر تک پہنچے اور یہا ں سے منیٰ پہنچنے تک تیز تیز چلے ۔ یہاں اگر سامان ساتھ ہیں تو انہیں یہاں اتار دے۔
پھر منیٰ میں اپنے سامان کے پاس واپس آئے اور یہاں واجبی قربانی دے ۔ اگر واجب ہو مثلاً تمتع کی قربانی یا مستحب قربانی دے مثلاً قران کی قربانی حج افراد میں قربانی نہیں۔ اگر حاجی مفرد قربانی دینا چاہے تو دے سکتا ہے ۔ اورسات کنکریاں اٹھائے اور جمرہ عقبہ کی طرف آئے یہ مکہ کے نزدیک ہے ۔یہاں پتھر مارے ہر کنکری کیساتھ تکبیر پڑھے اور کنکریوں کا انگلی کے سرے کے برابر ہونا چاہئے۔