عیدین کے روز سفر کی حرمت


عیدین کے روز سفر کی حرمت
بلاضرورت دونوں عید کے دن طلوع آفتاب کے بعد سفر حرام ہے اور طلوع صبح صادق کے بعد مکروہ ہے۔ یہ اس صورت میں ہے کہ دوسرے علاقے میں عید کی نماز تک رسائی ناممکن ہو۔ اگر کوئی سفر کرے اور عید کی نماز تک پہنچے تو کوئی حرج نہیں۔ اگر عیدین کی نماز میں کسی مجبوری سے تاخیر ہو جائے تو عیدفطر کے دوسرے دن اور عید کا دن سمیت قربانی کے دوسرے اورتیسرے تین دن تک پڑھنا جائز ہے۔ عید کی نماز سے قبل اور بعدمیں نفل پڑھنا مکروہ ہے البتہ مسجد نبویﷺ سے نکلنے سے پہلے مکروہ نہیں۔