قربانی کا حکم


قربانی کا حکم
قربانی حاجیوں اور دیگر لوگوں کے لیے مستحب ہے اگر گنجائش ہو ۔ قربانی کے گو شت کا ایک تہائی حصہ کھائے ایک تہائی حصہ ہدیہ کرے اور ایک تہائی حصہ صدقہ کرے ۔پھر اپنا سر مونڈوائے یا چھوٹا کرائے۔ مردوںکیلئے مونڈ ڈالنا اور خواتین کیلئے چھوٹا کرنا افضل ہے۔ جب قربانی کر لے ، سر مونڈ لے اور تلبیہ روک دے تو احرام سے حرام ہونیوالی چیزیں بیوی کے سوا سب حلال ہوجاتی ہیں۔ پھر اسی روزیعنی نحر کے دن یا دوسرے یا تیسرے دن مکہ لوٹ آئے اور کعبہ کےسات چکروں کیساتھ طواف زیارت کرے اور اگر طواف قدوم کے بعد صفا و مروہ میں سعی کی ہو تو اس طواف میں تیز نہ چلے اور اس پر سعی بھی نہیں ہے اگر طواف قدوم کے بعد سعی کو مقدم نہ کی ہو تو اپنے اس طواف میں تیز تیز چلے اوراسکے بعد گزشتہ طریقے پر سعی کریں اور مسجد کو لوٹ آئے ۔