مکروہ امور ان مکروہ امور سے اجتنا ب بھی کرنا چاہئے۔ (۱) نکاح ایسے وقت نہ کرنا جب چاند برج عقرب میں ہو یا حالت اجتماع یاحالت استقبال یاحالت نحسین کے آمنے سامنے ہونے یانحسین کیساتھ ہونے کی وجہ سے حال تر بیع کی نحس حالت میںہو۔ (۲) ستارہ زہرہ وبال،رجعت یارجعت سے کچھ پہلے اقامت یااحتر اق یا ہبوط یا ایسی حالتوںکیوجہ سے حالت ضعف میںہو۔ (۳)چاندسورج کے تحت شعاع ہو۔یاطالع کا برج حالت تبدیلی میںہو ۔خصوصاً حمل برج کی حالت ہو۔ (۴) ان اوقات میں جماع کرنا مکروہ ہے۔ چا ند گرہن کی رات ‘ سورج گرہن کے دن ‘ استواء اور غروب آفتاب کے وقت ، شفق احمر کے خاتمے سے قبل اور طلوع صبح صادق سے طلوع آفتا ب تک اور ایک نیزہ کی مقدارکے برابرسورج چڑھنے تک۔ (اسی طرح) ہر ماہ کی پہلی را ت ، سفر کے دوران بشرطیکہ پانی آسانی سے نہ ملتا ہو، تیز طوفان میں، عریاں حالت میں ، احتلام کے بعد غسل یا وضو کئے بغیر ، جب کوئی اور انہیںدیکھ رہا ہو۔ (۵) جماع کے وقت شرمگاہ کو دیکھنا۔ (۶) جماع کے وقت قبلہ رخ ہونا یا قبلہ کی طرف پیٹھ کرنا۔ (۷) بلا ضرورت (جماع کے دوران ) باتیںکرنا۔