نمازوں کے اوقات


نمازوں کے اوقات
نماز صبح کا وقت
یہ جاننا واجب ہے کہ صبح کی نماز کا ابتدائی وقت صبح صادق کا طلوع ہونا ہے۔ یہ افق پر پھیلنے والی اس روشنی کو کہا جاتاہے جو آہستہ آہستہ سورج طلوع ہونے تک بڑھتی ہے اور اس کا آخر ی وقت سورج کے طلوع سے کچھ وقت پہلے تک ہے۔

نماز ظہر کا وقت
ظہر کی نماز کا ابتدائی وقت سورج کا وسط آسمان سے دس درجے ڈھلنا ہے اور اس کا آخری وقت یہ ہے کہ ہر چیز کا سایہ اس کا دگنا ہوجائے۔ اس سائے میں وہ سایہ شمار نہیں ہوگا جو خط استواء سے دور علاقوں میں استواء کے وقت پایا جاتا ہے اور خط استواء پر موجود علاقوں میں سائے کا صرف دگنا ہونا ہے کیونکہ ان علاقوں میںاستواء کے وقت سایہ نہیں پایا جاتا۔

نماز عصر کا وقت
عصر کی نماز کا ابتدائی وقت ظہر کے وقت کا ختم ہوجاناہے ان دونوں میںکوئی فاصلہ نہیں۔ آخری وقت سورج کے غروب ہونے سے کچھ دیر پہلے ہے۔

نماز مغرب کا وقت
مغرب کا ابتدائی وقت سورج کا غروب ہو نا ہے اور آخر ی وقت کھلے میدان والے افق میں سرخ شفق کے غروب سے کچھ دیر پہلے تک ہے اور بلند پہاڑوں سے ڈھکے افق والے علاقوں میں سفید شفق کے غروب سے کچھ دیر پہلے تک ہے۔

نماز عشاء کا وقت
عشاء کا ابتدائی وقت شفق کا غروب ہے دونوں میں کوئی فاصلہ نہیں اور اس کا آخری وقت صبح صادق کے طلوع سے کچھ دیر پہلے تک ہے اگر اس کی ادائیگی میں کسی مجبوری کی بناء پر صبح سے کچھ دیر پہلے تک تاخیر ہوجائے تو ادا ہوگی قضاء نہیں۔ عشاء کی نماز کسی ضرورت کے بغیر تاخیرکرنا نصف رات بلکہ تہائی رات تک درست ہے۔