نماز چاشت


نماز چاشت
جو نماز چاشت کے وقت پڑھی جاتی ہے اگر دو رکعت پر مشتمل ہے تو چاشت کی نماز ہی ہے اور اگر آ ٹھ رکعات پر مشتمل ہے تو تہجد کی قضا ہے جو رات کو فوت ہوئی تھی پس جس نے نبیﷺ کوچاشت کے وقت نماز پڑھتے دیکھا اور اس نماز کی حقیقت کو نہ جان سکا تو اس نماز کا نام چاشت کی نماز رکھا تاہم جو اس کی حقیقت سے آشنا تھااسں نے اس کانام نماز چاشت نہیں رکھا کیونکہ اس نماز کو وقت چاشت یا کسی اور وقت کے ساتھ مقید نہیں کیا جاسکتا۔ شرافت اور با برکت وقتوں اور مقامات کے لئے مخصوص نوافل کی تعداد بہت زیادہ ہے مثلاًرمضان اور عید الفطر کی راتوں کو پڑھی جانے والی نمازیں۔