نکاح کی قسمیں


نکاح کی قسمیں
اللہ کے ہاں پسندیدہ نکاح کی دوقسمیں ہیں۔

۱۔واجب ۲۔مستحب ۔

ناپسند نکاح بھی دوقسم کے ہیں
۱۔حرام ۔۲مکروہ

۱۔ نکاح واجب
نکاح اس شخص کیلئے واجب ہے جو جسمانی طور پر طاقتور ہو اور خوف ہو کہ کہیں یہ اسے بدکاری کی طرف نہ لے جائے۔

۲۔ نکاح مستحب
نکاح اس شخص کیلئے مستحب ہے جو نسل بڑھاناچاہتاہو تاہم وہ حالت اضطرار میں نہ ہوبلکہ صبر کرنے پرقدرت رکھتا ہو۔

۳۔ نکاح حرام
نکاح اس شخص کیلئے حرام ہیںجو کنواری بلکہ بیوہ سے بھی جنسی رابطہ پر قادر نہ ہو اور لوگ اسے نامرد سمجھتے ہوںاور صرف اس گمان کودور کرنے کیلئے حیلتاً شادی کرے۔

۴۔ نکاح مکروہ
نکاح اس شخص کیلئے مکروہ ہے جواپنی کنوارہ پنی پر قادر ہو اور نکاح علم کے حصول ، معرفت اور اس شخص کی صحبت سے روکے جو اسکے نفس کو برے اخلاق سے پاک کرتا ہواو ر اس کو عباد ات میںاوقات گزارنے میں مدد دیتا ہو۔