چلتا پانی جوکم ہو اور شہروں میںگھومتا ہو اور لوگ اس پانی سے استنجا کرتے ہوں او اس پانی کا رنگ بو اور ذائقہ تبدیل ہوچکا ہو تو اسے پینا حرام ہے۔ اس کا استعمال برتنوں ،جسموں،اور کپڑوں کو ناپاک کردیتاہے او ر اس کا استعمال کرنے والاگنہگار ہے پس کیسے ثواب کی امید رکھی جائے۔ شہروں میں گھومنے والے پانی سے کسی ناپاک چیز کو دھونا ، اس میں استنجاء واستبراء کرنا جائز نہیں ہے۔ پس واجب ہے کہ برتن سے پانی اٹھائے اور نجاست کو دور کرنے کے لیے استعمال کرے پھر دونوں کو مکمل کرے ۔