کنویں میں نجاست کا مسئلہ


کنوئیں میں اگر کوئی نجاست پڑجائے تواصل نجاست اور اسمیںموجود پانی کو نکالاجائیگا تاوقتیکہ اس پانی کا رنگ بو اورذائقہ غیر متغیرہو جائے یہ عمل کسی مقدار اور تعداد پر منحصر نہیںہے ۔اگر پانی میںخون کا ایسا قطرہ پڑجائے جسے آنکھ نہ دیکھ سکے تو اس پانی میں وضو جائز ہے بشرطیکہ دوسرا پانی دستیاب نہ ہو اگر دو برتنوں میںسے ایک ناپاک ہوجائے ان میں سے کوئی متعین نہ ہو تو دونوں سے طہارت جائز نہیں ۔