{۳۷} بَابُ الْمَفْقُوْدِ انسان کے گم ہونے کا بیان


مفقود کون ہے؟
مفقود : جو شخص اپنے وطن سے غائب ہو اور اسکی واپسی کی توقع سے بھی زیادہ عرصہ گزر جائے نہ اسکی طرف سے کوئی خبر ہو نہ ہی اسکی زندگی اور موت کا علم ، ایسے شخص کو ملنے والی یا تقسیم ہونے والی میراث اور اسکے حقوق و معاملات میں عجلت نہ کرے، ما سوائے بیوی کے حق کے ، کیونکہ وہ خود آمدنی والی ہو اور اس سے اولاد بھی ہوتو اس کیلئے چار سال تک صبر کرنا مستحب ہے۔ اگر وہ آمدنی نہیں رکھتی اور وہ صبر بھی نہیں کرسکتی تو اس پر اس شخص سے نکاح فسخ کرنا اور اسکے لیل و نہار کے اخراجات پر قادر کسی سے نکاح کرنا واجب ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کسی کو اسکی وسعت سے زیادہ تکلیف نہیںدیتا ۔ اگر مفقود شخص کی بیوی کسی اور شوہر سے نکاح کے بعد ظاہر ہوجائے تو اس کیلئے کسی اور عورت سے نکاح جائز ہے اور اپنے اموال، گھر اور زمینوں پر شرعی تصرف جائز ہے۔