{۵۲} بَابُ السِّہَامِ منصوص حصوں کا بیان


سہام منصوصہ
قرآن مجید میں جو حصے صریحتاً موجود ہیں وہ چھ ہیں:
(۱) آدھا۔ (۲)ایک چوتھائی۔ (۳)آٹھواں۔ (۴) دوتہائی ۔ (۵)ایک تہائی۔( ۶)چھٹا۔

۱۔ آدھا حصہ (1/2)
آدھا ایک بیٹی اور ایک بہن کا حصہ ہے چاہے والدین سے ہو یا صرف والد سے ہوبشرطیکہ دونوں برابر کا قرب رکھنے والے کسی مرد وارث سے خالی ہو۔یہی حصہ شوہر کا بھی ہے۔ اگرکوئی اولاد نہ ہوچاہے جتنے بھی نیچے کو جائیں ۔

۲۔ چوتھائی حصہ (1/4)
چوتھائی حصہاولاد ہونیکی صورت میںشوہر کا حصہ ہے اگرچہ جتنی نیچے جائیں اور اولاد نہ ہو تو بیوی کا حصہ ہے ۔

۳۔ آٹھواں حصہ (1/8)
آٹھواں حصہ خصوصی طور پر بیوی کا ہے بشرطیکہ اولاد ہوں چاہے جتنی نیچے جائیں اور اگر میت کئی بیویاں چھوڑ جائے تو وہ سب اسی آٹھواں حصے میں شریک ہوں گی اور کثرت تعداد پر آٹھواں حصے میں کوئی اضافہ نہیںکیا جائیگا۔

۴۔ دوتہائی حصہ (2/3)
دوتہائی حصہ، دو یا زیادہ بیٹیوں یا بہنوں کا حصہ ہے دونوں ایک ہی والدین سے ہو یا صرف والد ایک ہوبشرطیکہ میت کا کوئی بھائی یا بھتیجا نہ ہو ۔

۵۔ تہائی حصہ ۔(1/3)
تہائی حصہ ۔یہ ماں کا حصہ ہےاگر میت کی کوئی اولاد نہ ہو یاماں کو ارث سے روکنے والاکوئی بھائی نہ ہو، اوریہی حصہ ماںکی اولاد کا حصہ ہے چاہے دوہوں یا دو سے زیادہ ہوں ۔

۶۔ چھٹا حصہ ۔(1/6)
چھٹا حصہ : میت کی اولاد ہونے کی صورت میں والد ین میں سے ہر ایک کا ہے ۔چاہے اولاد جتنے بھی نیچے کو جائیں۔ اگر ماں کو ارث سے روکنے والاکوئی بھائی ہو تو ماں کا حصہ ہے۔ ماں کی اولادمیں سے ایک کاہے چاہے لڑکا ہو یا لڑکی ،

نصف کن حصوں کیساتھ جمع ہو تا ہے ؟
نصف حصہ نصف کیساتھ جمع ہوتا ہے ۔مثلاً بہن اور شوہر نصف حصہ بہن اور نصف شوہر کا ہے ۔
چوتھائی کیساتھ بھی جمع ہوتا ہے مثلاً شوہر اور بیٹی ، اس میںچوتھائی شوہر اور نصف حصہ بیٹی کا ہے ۔اسی طرح بہن اور بیوی ۔ پس بہن کا حصہ آدھا اور بیوی کا ایک چوتھائی ہے۔
آٹھواں حصے کیساتھ بھی جمع ہوتا ہے ۔مثلاً بیٹی اور بیوی پس آدھا حصہ بیٹی کا اور آٹھواں حصہ بیوی کا ہے۔
نصف دو تہائی کیساتھ جمع نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ قرآن وسنت میں عول( ۱)نہیں ہے۔اس سے نقصان دوبہنوں کے حصے کو پہنچے گا نہ کہ شوہر کو۔
ایک تہائی کیساتھ بھی جمع ہوتا ہے مثلاًماں اور شوہر۔ پس ایک تہائی ماں اورنصف حصہ شوہر کاہے۔
چھٹےحصے کیساتھ جمع ہوتا ہے مثلاًبیٹی اور ماں۔چنانچہ چھٹا حصہ ماں کا اورنصف حصہ بیٹی کا ہے ۔

ایک چوتھائی کن حصوں کیساتھ جمع ہوتا ہے
چوتھائی حصہ دوتہائی کیساتھ جمع ہوتا ہے مثلاًشوہر اور دو بیٹیاں۔ پس ایک چوتھائی شوہراور دوتہائی بیٹیوں کا ہے ‘ اسی طرح بیوی اور بہنیں۔ چوتھائی حصہ بیوی کا اور دوتہائی دونوں بہنوں کا ہے۔
یہ ایک تہائی حصے کیساتھ جمع ہوسکتاہے ۔مثلاً بیوی اورماں چوتھائی حصہ بیوی کا اور ایک تہائی حصہ ماں کا ہے
یہ چھٹے حصے کیساتھ بھی جمع ہوتا ہے مثلاً شوہر، ماں اور بیٹی، اور بیوی اور اخیا فی بہن۔(رضاعی بہن کو وراثت نہیں ملتی )
چوتھائی حصہ آٹھواں کیساتھ جمع نہیں ہوسکتا۔

آٹھواں حصہ کن حصوں کیساتھ جمع ہو سکتا ہے
آٹھواں حصہ دو تہائی کیساتھ جمع ہو سکتاہے مثلاً بیوی اور بیٹیاں چنانچہ آٹھواںحصہ بیوی کا اور دو تہائی حصہ بیٹیوں کا ہے ۔
آٹھواں حصہ چھٹے حصے کیساتھ جمع ہوسکتاہے مثلاً بیوی اور بیٹیوں کیساتھ ماں کو بھی شامل کیا جائے تو آٹھواںحصہ بیوی کا ، چھٹاحصہ ماں کا اور دو تہائی حصہ بیٹیوں کا ہے ۔
یہ ایک تہائی حصے کیساتھ جمع نہیں ہوسکتا۔

ایک تہائی حصہ
ایک تہائی حصہ چھٹا حصہ کے ساتھ جمع نہیںہو سکتا ہے ۔