نماز جمعہ


اُصَلِّیْ فَرْضَ الْجُمُعَۃِ بِالْجَمَاعَۃِ اَدَآئً لِّوُجُوْبِہِ قُرْبَۃً اِلَی اللّٰہِ

اس کا وقت بھی ظہر کے وقت کی مانند ہے۔ تاہم وقت عصر شروع ہونے کے بعد جمعہ کی ادائیگی نہیں ہوگی بلکہ ظہر ہی پڑھی جائےگی۔
نوٹ : نماز جمعہ جماعت کے بغیر جائز نہیں۔ لہٰذا جو شخص نماز جمعہ باجماعت نہ پڑھ سکے اسے ظہر کی نماز پڑھ لینی چاہئے۔ باقی نمازوں کی با جماعت اور انفرادی دونوں نیات علیحدہ دی گئی ہیں۔ جماعت کی صورت میں نیت کے بعد تکبیرۃ الاحرام کو بلند آواز میں پڑھنا سنت ہے