موجبات نماز


نماز واجب کرنے والی چیزیں
یعنی ایسے اسباب جن سے نماز واجب ہوتی ہے۔ یہ چار اسباب ہیں۔

  1. : مسلمان ہونا۔
  2. : عاقل ہونا۔ یعنی مجنون اور پاگل نہ ہو اور نشے کی حالت میں نہ ہو۔
  3. : بالغ ہونا۔ علامات بلوغ دو ہیں ۱: احتلام ہونا ۲: ناف کے نیچے کھردرا بال نکلنا۔ ان علامات کا ظہور لڑکیوں میں نو سال اور لڑکوں میں بارہ سال کے بعد ممکن ہے۔ ۱۵ سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد ان پراحکام شرع کی بجا آوری واجب ہے اگرچہ علامات ظاہر نہ بھی ہوں۔
  4. ۴:۔ وقت کا تعین ہونا یعنی مقررہ وقت کا آجانا۔