مسنونات نماز


اقامت کے بعد نیت باندھنے سے قبل یہ دعا پڑھے۔
فَاَیْنَمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْہُ اللّٰہِ ۔ اِلٰہِی اُنْظُرْ اِلَیْنَا بِنَظْرِ الرَّحْمَۃِ یَا وَاسِعَ اللُّطْفِ وَالْمَغْفِرَۃِ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ ۔

٭… تکبیرۃ الاحرام کے مسنونات

تکبیرۃ الاحرام پڑھتے وقت ہاتھوں کو کندھوں اور کانوں کے درمیان تک اٹھانا
امام ہو یا مقتدی باجماعت نماز پڑھتے وقت تکبیر آواز کیساتھ پڑھنا
تکبیرۃ الاحرام کے بعد دعائے استفتاح کا پڑھنا

دعائے استفتاح

سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ وَبِحَمْدِکَ وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالیٰ جَدُّکَ وَلَا اِلٰہَ غَیْرُکَ
یا یہ دعا پڑھیں۔
اِنِّیْ وَجَّھْتُ وَجْھِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ حَنِیْفاً مُّسْلِمًا وَّ مَا اَنَا مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ o قُلْ اِنَّ صَلَاتِیْ وَنُسُکِیْ وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِیْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ لَاشَرِیْکَ لَہٗ وَبِذٰا لِکَ اُمِرْتُ وَاَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَ ۔

٭… قرأت کے مسنونات

سورۂ الحمد شریف پڑھنے سے پہلے اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ پڑھنا۔
نماز صبح میں لمبی سورہ اور ظہر‘ عصر اور مغرب میں چھوٹی اور عشاء میں درمیانی سورہ پڑھنا اور جمعہ کی پہلی رکعت میں سورۂ جمعہ اور دوسری رکعت میں سورۂ منافقون پڑھنا ۔ اوقات خمسہ کی فرض نمازوں کی دوسری رکعت میں قنوت پڑھنے کا بھی حکم ہے۔ فقہ الاحوط اور دعوات صوفیہ امامیہ میں قنوت مخصوصہ مندرج ہیں۔ جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔

قنوت صبح

نماز صبح کی دوسری رکعت میں اس قنوت کو پڑھا کرو۔
لَایُکَلِّفُ اللّٰہُ نَفْساً اِلَّا وُسْعَھَا ط لَھَا مَاکَسَبَتْ وَعَلَیْھَا مَااکْتَسَبَتْ ط رَبَّنَا لَاتُؤَاخِذْنَآ اِنْ نَّسِیْنَا اَوْ اَخْطَأْنَا ط رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَیْنَآ اِصْراً کَمَا حَمَلْتَہٗ عَلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِنَا ط رَبَّنَا وَلَاتُحَمِّلْنَا مَا لَاطَاقَۃَ لَنَا بِہٖ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَآ اَنْتَ مَوْلٰینَا فَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکَافِرِیْنَ

قنوت ظہر وعشاء

قنوت ظہر ‘ عشاء‘ عیدین‘ جمعہ ‘ سورج گرہن‘ چاند گرہن ‘ اور نماز زلازل سب میں یہی ایک قنوت پڑھیں۔ قنوت یہ ہے۔
لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ رَبُّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبُّ الْاَرْضِیْنَ السَّبْعِ وَمَافِیْھِنَّ وَمَا فَوْقَھُنَّ وَمَاتَحْتَھُنَّ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَتَجَاوَزْ عَمَّا تَعْلَمُ اِنَّکَ اَنْتَ الْاَعَزُّ الْاَکْرَمُ ۔

قنوت عصرو وتر

عصر کی نماز کی دوسری رکعت میں اور وتر کی تیسری رکعت میں بعد از قرأت اس قنوت کو پڑھا کرو
اَللّٰھُمَّ اھْدِنَا فِیْمَنْ ھَدَیْتَ وَعَافِنَا فِیْمَنْ عَافَیْتَ وَتَوَلَّنَا فِیْمَنْ تَوَلَّیْتَ وَبَارِکْ لَنَا فِیْمَا اَعْطَیْتَ وَقِنَا رَبَّنَا شَرَّمَا قَضَیْتَ فَاِنَّکَ تَقْضِیْ وَلَا یُقْضٰی عَلَیْکَ فَاِنَّہٗ لَایَذِلُّ مَنْ وَّالَیْتَ وَلَایَعِزُّ مَنْ عَادَیْتَ تَبَارَکْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَیْتَ یَا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ صَلِّ عَلَی النَّبِیِّ مُحَمَّدٍ وَّ آلِہٖ ۔

قنوت مغرب

مغرب کی دوسری رکعت میں قرأت کے بعد اس قنوت کو پڑھا کرو۔
رَبَّنَا لَاتُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ ھَدَیْتَنَا وَھَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْکَ رَحْمَۃً اِنَّکَ اَنْتَ الْوَھَّابُ o رَبَّنَا اِنَّکَ جَامِعُ النَّاسِ لِیَوْمٍ لَّارَیْبَ فِیْہِ اِنَّ اللّٰہَ لَایُخْلِفُ الْمِیْعَادَ

٭… رکوع کے مسنونات

رکوع کی حالت میں گھٹنوں پر انگلیاں کھلی رکھنا
کہنیوں کو پہلؤوں سے دور رکھنا
رکوع میں عورتوں کے لئے کہنیوں کو پہلوؤں سے ملا کر رکھنا
تسبیح تین دفعہ یا کئی مرتبہ پڑھنا
نفل نمازوں میں تسبیح رکوع کے بعد یا پہلے ان الفاظ میں دعا پڑھنا
اَللّٰہُمَّ لَکَ رَکَعْتُ وَلَکَ خَشَعْتُ وَلَکَ اَسْلَمْتُ وَبِکَ اٰمَنْتُ خَشَعَ سَمْعِیْ وَبَصَرِیْ وَعَظْمِیْ وَعَصْبِیْ وَشَعْرِیْ وَبَشَرِیْ وَمَا اسْتَقَلَّ بِہِ قَدَمَیَّ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ

٭… قومہ کے مسنونات

سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ کے بعد ان الفاظ میں حمد بجالانا
رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ حَمْداً کَثِیْراً طَیِّباً دَائِماً مُّبَارَکاً فِیْہِ
یا ان الفاظ میں حمد پڑھے ۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ اَھْلِ الْکِبْرِیَآئِ وَالْعَظَمَۃِ وَاَھْلِ الْجُوْدِ وَالْجَبَرُوْتِ

٭… سجدے کے مسنونات

سجدے میں ناک کو زمین پر رکھنا
رکوع کی طرح تسبیح مکرر کرنا
سجدے میں بھی تسبیح سے پہلے یا بعد میں ان الفاظ میں دعا پڑھنا ۔
اَللّٰہُمَّ لَکَ سَجَدْتُ وَلَکَ اَسْلَمْتُ وَبِکَ اٰمَنْتُ سَجَدَ وَجْہِیْ لِلَّذِیْ خَلَقَہٗ وَصَوَّرَہٗ وَشَقَّ سَمْعَہٗ وَبَصَرَہٗ فَتَبَارَکَ اللّٰہُ اَحْسَنُ الْخَالِقِیْنَ
دونوں سجدوں کے درمیان کوئی بھی مختصر دعا کا پڑھنا
مردوں کے لئے کہنیوں کو پہلوؤں سے اور پیٹ کو رانوں سے الگ رکھنا
عورتوں کے لئے کہنیوں کو پہلوؤں سے او رپیٹ کو رانوں سے ملا کر رکھنا
سجدے میں ہاتھوں کو کھول کر اور کانوں کے برابر رکھنا

٭… قعدۂ استراحت کے مسنونات

دوسری رکعت کے لئے اٹھنے سے پہلے سجدے کے بعد تھوڑا سا بیٹھنا
دوسری رکعت کے لئے اٹھتے وقت ہاتھوں پر ٹیک لگا کر گھٹنوں کو پہلے زمین سے اٹھانا

٭… تشہد کے مسنونات

حالت تشہد میں پیروں کو باادب بیٹھنے والوں کی طرح بچھا کر یا لٹا کر رکھنا
تشہد میں واجبی کلمات ادا کرنے کے بعد دعا اور حمد الٰہی بھی ساتھ پڑھنا۔ مکمل دعا گزر چکی ہے۔

٭… سلام کے مسنونات

سلام پھیرنے میں تکرار کرنا
سلام پھیرتے وقت دائیں طرف کو مقدم کرنا