نماز کو باطل کردینے والی چیزیں یہ ہیں۔
وضو اور غسل کو توڑنے والی چیزیں اگرچہ بھول کر ہی سہی یا عمداً ۔
پیچھے کی طرف مڑکر دیکھنا ۔ سمجھ میں آنے والا ایک کلمہ یا سمجھ میں نہ آنے والے دو یا اس سے زیادہ حروف کا ادا کرنا ۔ نماز کے افعال سے خارج کام کرنا مثلاًتین دفعہ قدم اٹھانا اور چلنا وغیرہ ۔ بری طرح کودنا اگرچہ ایک دفعہ ہی کیوں نہ ہو۔ قہقہہ مارکر ہنسنا یا رونا بشرطیکہ دونوں نور الٰہی دیکھنے کے ذوق کے غالب آنے سے نہ ہو۔ ایک رکن کو جان بوجھ کر چھوڑ دینا۔ کسی رکن کا جان بوجھ کر اضافہ کرنا۔ ترتیب کا جان بوجھ کر ترک کرنا۔ کھانا اور پینا مگر منہ میں باقی ماندہ ریزہ اگر آہستگی سے نگل لیں تو کوئی حرج نہیں۔ ہر وہ فعل جس سے منع کیا گیا ہو اس کے بجالانے اور ہر وہ کام جس کا حکم دیا گیا ہو نماز کے درمیان ترک کر نا ۔