فقہ احوط کی روشنی میں اذان اور اقامت انفرادی طور پر نماز پڑھنے والے کے لئے سنت ہے البتہ اقامت میں تاکیدی پہلو ہے مگر باجماعت ادا کرنے کی صورت میں دونوں فرض کفایہ ہیں۔ عورتوں کے لئے اذان کو چھوڑ کر اقامت پر اکتفا کرنا جائز ہے چاہے وہ اکیلی پڑھیں یا باجماعت۔ کلمات اذان اور اقامت کی تفصیل یوں ہے ۔
اذان سے پہلے تعوذ و بسم اللہ اور درود شریف کے ساتھ مغرب کے علاوہ باقی اذانوں سے پہلے کلمۂ تمجید بھی پڑھا کریں۔ کلمات اذان یہ ہیں۔ابتدائی تکبیر چار مرتبہ جبکہ دیگر کلمات کو دو دو مرتبہ پڑھا جائے۔ اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَشْہَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ اَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدَا رَّسُوْلُ اللّٰہِ اَشْہَدُ اَنَّ عَلِیاً وَّلِیُ اللّٰہِ حَیَّ عَلیٰ الصَّلوٰۃِ حَیَّ عَلیٰ الْفَلَاحِ حَیَّ عَلیٰ خَیْرِ الْعَمَلِ مُحَمَّدٌ وَّعَلِیٌّ خَیْرُ الْبَشَرِ اَللّٰہُ اَکْبَرُ لاَ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ
اذان سننے والوںکے لئے یہ امور سنت ہیں۔ ۱: خاموش رہنا‘ یا چاروں تکبیرات اور تینوں شہادات میں موذن کی تابعداری کرنا ۲: حیعلات یعنی تینوں حیعلات کے درمیان میں لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ پڑھنا ۳: اذان کے بعد اس دعا کا پڑھنا۔
اَللّٰہُمَّ رَبَّ ھٰذِہِ الدَّعْوَ ۃِ التَّآمَّۃِ وَالصَّلوٰۃِ الْقَائِمَۃِ اٰتِ مُحَمَّدَ نِالْوَسِیْلَۃَ وَالْفَضِیْلَۃَ وَالدَّرَجَۃَ الرَّفِیْعَۃَ وَابْعَثْہُ مَقَاماً مَّحْمُوْدًانِ الَّذِیْ وَعَدْتَّہُ وَارْزُقْنَا شَفَاعَتَہٗ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ بِرَحْمَتِکَ یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّآلِ مُحَمَّدٍ
اقامت میں کلمات کو ایک مرتبہ جبکہ تکبیرات اور قد قامت الصلوٰۃ دو دو مرتبہ پڑھا جائے۔ اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلیٰ النَّبِیِّ مُحَمَّدٍ وَّآلِہِ وَسَلِّمْ اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَشْہَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ اَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدَا رَّسُوْلُ اللّٰہِ اَشْہَدُ اَنَّ عَلِیاً وَّلِیُ اللّٰہِ حَیَّ عَلیٰ الصَّلوٰۃِ حَیَّ عَلیٰ الْفَلَاحِ حَیَّ عَلیٰ خَیْرِ الْعَمَلِ مُحَمَّدٌ وَّعَلِیٌّ خَیْرُ الْبَشَرِ اَللّٰہُ اَکْبَرُ لاَ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ
اذان اور اقامت کے کلمات میں ترتیب کا لحاظ رکھنا لازم ہے اور درمیان میں وقفہ نہیں ہونا چاہئے۔ اقامت میں آخری لاَ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کے علاوہ باقی کلمات دو دو مرتبہ کہنا بھی درست ہے۔