نماز کے اندر مکروہ چیزیں یہ ہیں۔ ۱: دائیں بائیں مڑکر دیکھنا ۔ ۲: سجدہ گاہ کو پھونک مارنا ۔ ۳: داڑھی سے کھیلنا ۔ ۴: انگلیاں چٹخانا ۔ ۵: بالوں کا گچھا بنانا ۔ ۶: ناک صاف کرنا ۔ ۷: تھوک پھینکنا یا منہ میں روک رکھنا ۔ ۸: کھنکارنا ۔ ۹: آنکھوں کو دیر تک بند رکھنا ۔ ۱۰: تنگ موزہ پہننا ۔ ۱۱: انگڑائی لینا ۔ ۱۲: بول و براز کی حاجت ہوتے ہوئے نماز میں مشغول ہوجانا ۔ ۱۳: آہ آہ کرنا بشرطیکہ یہ محبت الٰہی کی آگ میں جلنے کی وجہ سے نہ ہو ۔ ۱۴۔ سلام کا جواب دینا۔ ۱۵: چھینکنے والے کو دعا دینا ۔ ۱۶: غیر ممنوع صورتوں میں دعا کرنا ۔