نماز لیلۃ الرغائب


نماز لیلۃ الرغائب
ماہ رجب کی پہلی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو نماز مغرب اور عشاء کے درمیان بارہ رکعت چھ سلام کے ساتھ پڑھیں ہر ایک رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ قدر تین مرتبہ اور سورۂ اخلاص بارہ مرتبہ پڑھیں۔
نیت یوں ہے۔
اُصَلِّیْ صَلوٰۃَ لَیْلَۃِ الرَّغَائِبِ رَکْعَتَیْنِ قُرْبَۃً اِلَی اللّٰہِ ۔
سلام پھیرنے کے بعد حالت قعود میں اطمینان کے ساتھ ستر مرتبہ یوں درود پڑھیں۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ نِ النَّبِیِّ الْاُمِیِّ وَ آلِہٖ وَسَلِّمْ
پھر سجدے میں جاکر ستر مرتبہ یوں تسبیح پڑھیں۔
سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَّبُّنَا وَ رَبُّ الْمَلٰئِکَۃِ وَالرُّوْحِ
پھر سجدے سے سر اٹھا کر حالت قعود میں ستر بار یوں دعائے مغفرت پڑھیں۔
رَبِّ اغْفِرْ وَاَرْحَمْ وَ تَجَاوَزْ عَمَّا تَعْلَمُ اِنَّکَ اَنْتَ الْاَعَزُّ الْاَکْرَمِ
دوبارہ سجدے میں جا کر مذکورہ تسبیح ستر بار پڑھیں۔