نماز شب قدر رمضان المبارک کی چھبیسویں اور ستائیسویں کی درمیانی رات نماز شب برات کی طرح سو رکعت پچاس سلام کے ساتھ نماز شب قدرپڑھی جائے۔ ہر ایک رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورہ قدر تین مرتبہ اور سورۂ اخلاص دس بار پڑھی جائے۔ اگر چار رکعات دو سلام کے ساتھ پڑھی جائے تو ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ قدر تین مرتبہ ،سورۂ اخلاص پچیس مرتبہ پڑھیں۔ نیت یہ ہے اُصَلِّیْ صَلوٰۃَ لَیْلَۃِ الْقَدْرِ رَکْعَتَیْنِ قُرْبَۃً اِلَی اللّٰہِ ۔