نماز مقبرہ اور قبور کی زیارت


قبور کی زیارت اور نماز مقبرہ
امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کا فرمان ہے ’’اگر کوئی کسی کی قبر پر جاکر یہ دعا پڑھے۔ اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلَنَا وَلَہٗ (عورت کے لئے وَلَھَا) بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَاَھْلِ بَیْتِ مُحَمَّدٍ ط پھر سورۂ فاتحہ ایک مرتبہ ‘ آیۃ الکرسی ایک مرتبہ ‘ سورۂ قدر ایک مرتبہ‘ سورۂ نصر دس مرتبہ سورۂ اخلاص دس مرتبہ ‘ درود شریف دس مرتبہ اوراَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ الْعَظِیْمَ دس مرتبہ پڑھے۔ تو اللہ تعالیٰ اس مردے کو قیامت تک سیراب کریگا یہاں تک کہ قیامت کے دن اس کو محشور کیا جائے گا۔
یہ نماز دو رکعت پڑھی جاتی ہے۔ جس کسی مردے کی خاطر پڑھی جائے اس کو بڑا اجر ملے گا۔ مذکورہ نماز کی دونوں رکعتوں میں سورۂ فاتحہ کے بعد آیۃ الکرسی اور سورۂ اخلاص ایک ایک مرتبہ اور سورۂ تکاثر دس دس مرتبہ پڑھی جاتی ہے۔ بعد از سلام بسم اللہ اور درود شریف پڑھ کر درج ذیل دعاکو بھی پڑھا کریں۔
اَللّٰہُمَّ صَلَّیْتُ الصَّلوٰۃَ وَقَدْ تَّعْلَمُ مَا اَرَدْتُّ بِھَا اَللّٰہُمَّ ابْعَثْ ھٰذِہِ ثَوَابَھَا اِلیٰ قَبْرِہٖ (عورت کے لئے قَبْرِھَا) بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔
نماز مقبرہ کی نیت یوں کی جائے۔
اُصَلِّیْ صَلٰوۃَ الْمَقْبَرَۃِ رَکْعَتَیْنِ قُرْبَۃً اِلَی اللّٰہِ