نماز زیارت والدین


نماز زیارت والدین
اگرکوئی اپنے والدین کی قبور کی زیارت کے لئے جانا چاہے تو زیارت کو جانے سے پہلے اپنے گھر میں دو رکعت نماز زیارت پڑھے۔ ہر ایک رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد آیۃ الکرسی ایک مرتبہ اور سورۂ اخلاص تین مرتبہ پڑھے ۔ نیت یہ ہے ۔
اُصَلِّیْ صَلٰوۃَ الزِّیَارَۃِ رَکْعَتَیْنِ قُرْبَۃً اِلَی اللّٰہِ
جب نماز سے فارغ ہوجائے تو قبرستان چلا جائے راستے میں کوئی غیر ضروری کام نہ کرے۔ جب قبرستان پہنچ جائے تو اپنے جوتوں کو اتاردے اور پیٹھ قبلہ کی طرف اور منہ قبر کی طرف کرکے سلام ذیل پڑھیں۔
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا اَھْلَ الْقُبُوْرِ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ یَغْفِرُ اللّٰہُ لَنَا وَلَکُمْ وَاَنْتُمْ لَنَا سَلَفٌ وَنَحْنُ بِکُمْ تَبَعٌ اَلسَّلَامُ عَلیٰ اَھْلِ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مِنْ اَھْلِ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ یَا اَھْلَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کَیْفَ وَجَدْتُّمْ قَوْلَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ ط یَا مَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ ط اِغْفِرْ لِمَنْ قَالَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ ط وَاحْشُرْنَا فِیْ زُمْرَۃِ مَنْ قَالَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ عَلِیٌّ وَّلِیُّ اللّٰہِ
اس نماز زیارت اور دعائے زیارت کی وجہ سے اللہ تعالیٰ مردے کی قبر میں ایک ہزار نور بھیجتا ہے اور نماز زیارت پڑھنے والے کے نامۂ اعمال میں حج اور عمرہ کثیرہ کی ادائیگی کا ثواب لکھ دیا جاتاہے۔ حضور ؐ کا ارشاد ہے کہ جب کوئی قبرستان سے گزرے تو کلمۂ توحید پڑھے۔ اللہ تعالیٰ ان قبروں کو روشن فرماتا ہے اور ان کے گناہوں کو معاف کردیئے جاتے ہیں اور پڑھنے والے کے لئے دس لاکھ نیکیاں اس کے نامۂ اعمال میں لکھ دی جاتی ہیں۔ دس لاکھ برائیاں مٹادی جاتی ہیں۔ اہل قبور اور پڑھنے والے کو ایک ایک ہزار درجات عطا کئے جاتے ہیں۔