نماز زیارت علی مرتضیٰ ؑ


نماز زیارت علی مرتضیٰ ؑ
ماہ رمضان المبارک کی اکیسویں صبح کو بعد از اورادفتحیہ چار رکعت دو سلام کے ساتھ نماز زیارت امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام پڑھیں ہر ایک رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ اخلاص پانچ مرتبہ پڑھیں۔ نیت یہ ہے
اُصَلِّیْ صَلوٰۃَ زِیَارَۃِ الْمُرْتَضیٰ عَلِیٍّ رَّکْعَتَیْنِ قُرْبَۃً اِلَی اللّٰہِ

نماز زیارت ایضاً

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کا فرمان ہے۔
اگر کوئی شخص چار رکعت نماز حضرت علی علیہ السلام پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کی دنیا وآخرت کی تمام حاجتیں برلاتا ہے اور اس کو گناہوں سے ایسا پاک کرتا ہے جیساکہ نومولود بچہ۔ اگر ہوسکے تو یہ نماز ہر روز پڑھی جائے ورنہ ہر جمعہ کی رات یا دن میں ضرور پڑھیں۔ طریقہ یہ ہے ۔
ہر رکعت میں بعد از سورہ فاتحہ سورہ اخلاص پچاس مرتبہ پڑھیں۔ نیت پہلے والی نماز کی طرح ہے۔