نماز زیارت شہداء کربلا


 

نماز زیارت شہداء کربلا ؑ اور اس کا ثواب

دسویں محرم الحرام عاشورہ کی صبح چھ رکعت تین سلام کے ساتھ نماز زیارت شہداء پڑھے۔ عاشورے کے دن نماز زیارت پڑھنے والے کو لگاتار تین سال روزہ رکھنے کا ثواب عطا ہوتا ہے۔

نماز زیارت حضرت علی اکبرؑ

پہلی دو رکعت نماز زیارت حضرت علی اکبر علیہ السلام اس نیت سے پڑھیں۔
اُصَلِّیْ صَلوٰۃَ زِیَارَۃِ عَلِیِّ نِ الْاَکْبَرِ رَکْعَتَیْنِ قُرْبَۃً اِلَی اللّٰہِ
پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ شمس اور دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ قدر پڑھیں۔

نماز زیارت حضرت امام حسین ؑ
درمیانی دو رکعت نماز زیارت امام حسین علیہ السلام بدیں نیت پڑھا کریں۔
اُصَلِّیْ صَلوٰۃَ زِیَارَۃِ الْحُسَیْنِ رَکْعَتَیْنِ قُرْبَۃً اِلَی اللّٰہِ
پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ زلزلہ اور دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ اخلاص پڑھا کریں۔

نماز زیارت سائر شہداء علیہم السلام
آخری دو رکعت نماز زیارت سائر شہداء اس نیت سے پڑھا کریں۔
اُصَلِّیْ صَلوٰۃَ زِیَارَۃِ سَائِرِ الشُّہَدَائِ رَکْعَتَیْنِ قُرْبَۃً اِلَی اللّٰہِ
پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ فلق اور دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ ناس پڑھا کریں۔
نماز زیارت سے فارغ ہونے کے بعد سجدے میں جاکر سورہ ٔ کافرون سات مرتبہ پڑھیںاور اپنی حاجات کی برآری کیلئے دعائیں کی جائیں۔
عاشورا کے دن نماز زیارت پڑھنے والے کو لگاتار تین سال روزہ رکھنے کا ثواب ملے گا۔

نماز زیارت مخصوص امام حسین ؑ

محرم الحرام کی دسویں تاریخ یوم عاشورہ کے دن ظہر کے بعد چار رکعت دو سلام کے ساتھ نماز زیارت حضرت امام حسین علیہ السلام پڑھا کریں۔ ایک قول کے مطابق ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ اخلاص پندرہ مرتبہ پڑھی جاتی ہے۔
دوسری روایت کے مطابق ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد آیت الکرسی ایک مرتبہ اور سورۂ اخلاص دس مرتبہ پڑھی جاتی ہے۔ نیت یہ ہے۔
اُصَلِّیْ صَلوٰۃَ زِیَارَۃِ الْحُسَیْنِ رَکْعَتَیْنِ قُرْبَۃً اِلَی اللّٰہِ