نماز برائے دیدار رسول ؐ


نماز برائے دیدار رسول ؐ
حضور ؐ کا فرمان ہے اگر کوئی میرا دیدار کرنا چاہئے تو وہ جمعرات کے دن روزہ رکھے اور دن کو ہر فرض نماز کے بعد سو مرتبہ
لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ
پڑھیں اس کے بعد جمعہ کی رات کو وتر سے پہلے دو سلام پر چار رکعت نفل نماز پڑھا کریں۔ ہر ایک رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد آیۃ الکرسی ایک مرتبہ اور سورۂ اخلاص پانچ مرتبہ پڑھی جائے۔ نیت یہ ہے۔
اُصَلِّیْ رَکْعَتَیْنِ نَافِلَۃً قُرْبَۃً اِلَی اللّٰہِ
بعد از سلام درود یوں پڑھے۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ نِ النَّبِیِّ الْاُمِیِّ وَ آلِہٖ وَسَلِّمْ اَلَّذِیْ بَعَثَنِیْ بِالْحَقِّ نَبِیًّا
پھر سجدۂ شکر میں جاکر دس مرتبہ درود شریف پڑھیں اور اللہ تعالیٰ سے حاجات طلب کرے۔ سوتے وقت سونے کے آداب و سنت وغیرہ کا بھی خیال رکھا جائے اسی دن آپ کو خواب میں حضور کا دیدار نصیب ہوگا اگر اس دفعہ نظر نہ آئے تو آئندہ جمعرات کو پھر یہی عمل دہرایا جائے۔ انشاء اللہ ضرور کامیابی ہوگی۔
نیز حضور ؐ کا ارشاد ہے کہ اگر کوئی مجھے دیکھنا چاہے تو جمعہ کی رات دو سلام پر چار رکعت نماز پڑھیں ہر ایک رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورہ والضحیٰ،سورہ الم نشرح، سورہ قدر اور سورہ زلزلہ ایک ایک مرتبہ پڑھیں۔ سلام پھیرنے کے بعد درود شریف دس مرتبہ پڑھے اور اس دعا کو ستر مرتبہ پڑھیں۔
رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَ اَنْتَ خَیْرُ الرَّاحِمِیْنَ
پھر سجدہ شکر میں جاکر دس مرتبہ درود شریف پڑھ کر مذکورہ بالا آیت کو پندرہ مرتبہ پڑھیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔