نماز مغفرت والدین


نماز مغفرت والدین
یہ نماز عشاء کے بعد دو رکعت پڑھی جاتی ہے۔ دونوں رکعتوں میں سورۂ فاتحہ کے بعد آیت الکرسی پانچ مرتبہ اور چاروں قل (قل ھواللہ ‘ قل یا ایھا الکافرون ‘ قل اعوذ برب الفلق ‘ قل اعوذ برب الناس ) پانچ پانچ مرتبہ پڑھی جاتی ہے۔ بعد از سلام اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ الْعَظِیْمَ پندرہ مرتبہ اور درود شریف دس مرتبہ اور رَبِّ ارْحَمْھُمَا کَمَا رَبَّیَانِیْ صَغِیْراً سو مرتبہ پڑھے اور سجدۂ شکر میں جاکر بھی آیت مذکورہ رَبِّ ارْحَمْھُمَا الخ کو ستر مرتبہ پڑھے۔ پھر رَبَّنَا اغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابِ۔ پڑھی جائے۔
اس نماز کی بجاآوری سے اللہ تعالیٰ والدین کے گناہوں کو بخش دیتا ہے نیز نماز پڑھنے والے سے والدین کے حقوق ادا ہوجاتے ہیں۔ نیت یہ ہے۔
اُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ لِغُفْرَانِ الْوَالِدَیْنِ قُرْبَۃً اِلَی اللّٰہِ۔