نماز خسوف و کسوف و بھونچال


نماز خسوف و کسوف و بھونچال
جب سورج یا چاند گرہن ہو یا زلزلہ ہو تو اس وقت دو رکعت نماز پڑھی جائے ہر ایک رکعت میں پانچ مرتبہ رکوع کیا جائے۔ پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد نسبتاً طویل سورہ پھر رکوع کریں اور سمع اللہ الخ کہتے ہوئے حد اعتدال میں آئیں اور الحمد شریف کے بعد پہلے کی نسبت چھوٹی سورہ پڑھیں۔ پھر اسی ترتیب کے مطابق پانچ رکوع مکمل کریں پھر سجدہ بجالائیں۔ سجدہ سے فارغ ہوکر دوسری رکعت بھی پہلی رکعت کے مطابق بجالائیں۔ آخری رکعت میں سورہ پڑھنے کے بعد قنوت ظہر بھی پڑھیں اور رکوع کریں۔
چاند گرہن کی نماز کے لئے نیت یوں کی جائے۔
اُصَلِّیْ صَلوٰۃَ الْخُسُوْفِ رَکْعَتَیْنِ قُرْبَۃً اِلَی اللّٰہِ۔
سورج گرہن کیلئے: صَلوٰۃَ الْکُسُوْفِ
زلزلہ کے لئے : صَلوٰۃَ الزَّلْزَلَۃِ
نماز اور اوراد خمسہ کے اختتام پر دعائے تشفع سے پہلے مندرجہ ذیل دعا پڑھیں۔
اَللّٰہُمَّ مَآ اَرَیْتَنَا مِنْ مَلَکُوْتِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ فَاجْعَلْہٗ سَبَباً لِتَوْبَتِنَا مِنْ غَیْرِ ضُرٍّوَ لَامُضِرٍّ وَلَا فِتْنَۃٍ مُضِلَّۃٍ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
اوراد کے بعد امام خطبہ پڑھے خطبے میں سورۂ اِذَالشَّمْسُ کُوِّرَتْ کی تشریح اور تفسیر بیان کرے نیز خطیب لوگوں کو خوف خدا دلائے اور آفات سے ڈرائے۔