نماز تسبیح


طریقہ : یہ نماز چار رکعات پر مشتمل ہے ایک یا دو سلام کے ساتھ نماز تسبیح پڑھی جاتی ہے۔
پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورہ قدر، دوسری رکعت میں سورہ واالعادیات، تیسری رکعت میں سورہ نصر اور چوتھی رکعت میں سورہ اخلاص پڑھی جائے۔
اس نماز میں کلمہ : سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ
تین سو بار پڑھی جاتی ہیں یعنی ہر رکعت میں ۷۵ مرتبہ پڑھی جاتی ہے۔ قیام میں قرأت کے بعدپندرہ مرتبہ‘ رکوع میں تسبیح کے بعد دس مرتبہ‘ اعتدال میں سمع اللہ کے بعد دس مرتبہ ‘ سجود میں تسبیح کے بعد دس مرتبہ ‘ قعدۂ میں دعا کے بعد دس مرتبہ اور تشہد میں دس مرتبہ پھر اٹھے اور باقی تینوں رکعات بھی اسی طریقہ سے ادا کرے۔ یہ نماز مکروہ اوقات کے علاوہ کسی بھی وقت میں پڑھی جاسکتی ہے۔
ایک سلام کے ساتھ پڑھنے کی صورت میںنیت یوں کریں۔
اُصَلِّیْ صَلوٰۃَ التَّسْبِیْحِ اَرْبَعَ رَکْعَاتٍ قُرْبَۃً اِلیٰ اللّٰہِ
دو سلام کے ساتھ پڑھنے کی صورت میں یوںنیت کیا کرو۔
اُصَلِّیْ صَلوٰۃَ التَّسْبِیْحِ رَکْعَتَیْنِ قُرْبَۃً اِلیٰ اللّٰہِ۔