معفوات روزہ


وَ اَمَّا الْمَعْفُوَّاتُ فَمِنْھَا وُصُوْلُ مَائٍ اِلٰی جَوْفِہِ فِی الْمَضْمَضَۃِ وَ الْاِسْتِنْشَاقِ وَ ھُوَ غَیْرُ مُبَالِغٍ وَّ لَمْ یَقْدِرْ عَلٰی رَجْعِہِ وَ مِنْھَا مَا بَقِیَ مِنَ الطَّعَامِ بَیْنَ الْاَسْنَانِ یَبْتَلِعُ مَعَ الرِّیْقِ وَ ھُوَ ذَاھِلٌ عَنْہُ وَلَمْ یَقْدِرْ عَلٰی مَنْعِہِ وَ مِنْھَا اَنْ یُّدْخِلَ عَدُوٌ اَوْ ذُوْ شَوْکَۃٍ بِالْعُنْفِ طَعَامًا فِیْ فِیْہِ فَیَدْخُلَ فِیْ جَوْفِہِ وَ ھُوَ مُکْرَہٌ وَ مِنْھَا الْاَکْلُ وَ الشُّرْبُ اَوْ مُفْطِرٌ اٰخَرُ بِالنِّسْیَانِ وَ مِنْھَا لَوْ طَلَعَ الصُّبْحُ وَ فِیْ فِیْہِ طَعَامٌ فَلَفَظَہُ عَلَی الْفَوْرِ۔ وَ مِنْھَا اَنْ یَّطِیْرَ ذُبَابٌ اَوْ بَقٌّ اِلٰی حَلْقِہِ وَ ھُوَ لَمْ یَقْدِرْ عَلٰی مَنْعِہِ وَ مِنْھَا الْاَکْلُ وَ الشُّرْبُ سَحَرًا اَوْ عِشَائً بِغَلَبَۃِ الظَّنِّ عَلٰی اَنَّ الصُّبْحَ لَمْ یَطْلُعْ اَوِ الشَّمْسَ غَرَبَتْ وَ لَیْسَ کَذَالِکَ وَ مِنْھَا ذَوْقُ الطَّعَامِ لِتَحَرِّیْ مِلْحِہِ اَوْ حَمُوْضَتِہِ اَوْ حَلاَوَتِہِ مَا لَمْ یَتَعَدَّ مِنَ الْحَلْقِ وَ مِنْھَا الْاِحْتِلَامُ فِی النَّھَارِ وَ ھُوَ نَائِمٌ وَ مِنْھَا الْاِحْتِلَامُ بِنَظْرَۃٍ اَوْخَطْرَۃٍ وَ ھُوَ لَمْ یُبَالِغْ فِیْھِمَا وَ مِنْھَا وُصُوْلُ الْغُبَارِ اِلَی الْحَلْقِ وَ ھُوَ لَمْ یَقْدِرْ عَلٰی دَفْعِہِ وَ مِنْھَا بَلْعُ الرِّیْقِ مُتَعَمِّدًا وَ مِنْھَا تَعَدِّیْ الْبَلْغَمِ الْغَلِیْظِ مِنْ حَلْقِہِ وَ ھُوَ لَمْ یَقْدِرْ عَلٰی لَفْظِہِ اَوْ غَفَلَ عَنْ لَفْظِہِ وَ مِنْھَا النَّوْمُ فِی النَّھَارِ قَلِیْلًا کَانَ اَوْ کَثِیْرًا وَ مِنْھَا اِمْرَائَۃٌ لَّوْجُوْمِعَتْ وَ ھِیَ نَائِمَۃٌ وَ لَمْ تَتَیَقَّظْ لَمْ یَجِبْ عَلَیْھَا اِلَّا الْغُسْلُ مَتٰی تَعْلَمُ وَ وَجَبَ عَلٰی ھٰذَا الْمُجَامِعِ الْغُسْلُ وَ التَّوْبَۃُ وَ التَّعْزِیْرُ وَ الْقَضَائُ وَ لَوْ کَانَ مُسْتَحِلًّا اَلْقَتْلُ لِاَنَّ مِثْلَٓ ھٰذِہِ السَّیِّئَۃِ لَمْ یَقَعْ مِنَ الْمُسْلِمِ اِلَّا عَلَی النُّدْرَۃِ ۔

معاف اموریہ ہیں۱۔کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالتے وقت پانی پیٹ میں چلا جائے جبکہ مبالغہ نہ کرے اور اس کی واپسی پرقادر نہ ہو ۔۲۔کھانے کے ٹکڑے دانتوں میں رہ جائے اور لعاب کیساتھ پیٹ میں چلا جائے جبکہ وہ اس سے غافل ہو اور اس کو روکنے پر قادر نہ ہو ۔۳۔ دشمن یا طاقتور شخص اس کے منہ میں زبردستی کھانا ڈالے اور وہ پیٹ میں چلا جائے اور وہ مجبور ہو ۔۴۔بھول کر کھائے پئے یا روزہ توڑنے والی کوئی اور حرکت کرے ۔۵۔ صبح صادق
طلوع ہو اور اسکے منہ میں لقمہ ہو اور وہ اس کو فوراً نکال پھینکے۔ ۶۔کوئی مکھی یا مچھر اڑ کر اس کے گلے تک پہنچے جبکہ وہ اسے روکنے پرقادر نہ ہو ۔۷۔صبح صادق طلوع نہ ہونے اور غروب آفتاب کے گمان پر صبح یا شام کو کچھ کھائے حالانکہ ایسا نہ ہوا ہو۔ ۸۔کھانے میںنمک ،کھٹاس یا مٹھاس دیکھنےکیلئے تھوڑا سا چکھ لے جبکہ وہ گلے سے نیچے نہ جائے ۔۹۔دن کو سوتے میںاحتلام ہو جائے۔۱۰۔نظر یا سوچ کی وجہ سے احتلام ہو جائے جبکہ اس نے ان دونوں میں کسی مبالغہ آرائی سے کام نہ لیا ہو۔ ۱۱۔گردو غبار حلق تک پہنچے جبکہ وہ اسے روکنے پر قادر نہ ہو ۔۱۲۔لعاب دہن کا جان بوجھ کر نگل جائے۔ ۱۳۔گاڑھا بلغم حلق سے گزرے جبکہ وہ اسے نکالنے پر قادر نہ ہویا اسے نکالنے میںغافل رہے۔ ۱۴۔دن کو کم یا زیادہ مقدار میں سوجائے۔۱۵۔ کسی سوتی خاتون کیساتھ ہمبستری کی جائے جبکہ وہ بیدار نہ ہو تو معلوم ہونے پراس پر غسل کے علاوہ کوئی واجب نہیں لیکن مجامعت کرنیوالے پر غسل،توبہ ،تعزیر اور قضا واجب ہے اور وہ اسے حلال سمجھتا ہو تو اس کا قتل واجب ہے کیونکہ اس طرح کے گنا ہ مسلمان سے کبھی ہی سرزد ہوتا ہے ۔