مبطلات روزہ


وَالصَّومُ ھُوَ الْکَفُّ عَنِ الْمُفْطِرَاتِ وَھِیَ الْاَکْلُ وَ الشُّرْبُ وَ مَا فِیْ حُکْمِھَا یَعْنِیْ کُلَّ شَیْیٍٔ یُوْصَلُ اِلَی الْحَلْقِ مُتَعَمِّدًا اِنْ اَمْکَنَ تَعْدِیَتُہُ مِنَ الْحَلْقِ وَ کُلُّ شَیْیٍٔ یُوْصَلُ اِلَی الْجَوْفِ اِنْ اَمْکَنَ تَعْدِیَتُہُ مِنَ الْبَطْنِ کَالْحُقْنَۃِ مِنَ الْمَایِعَاتِ وَ الْجِمَاعُ وَ مَا فِیْ حُکْمِہِ یَعْنِیْ کُلَّ فِعْلٍ یُسْتَمْنٰی بِہِ وَ الْقَیْئُ مُتَعَمِّدًا فَاِنْ لَّمْ یَکُنْ مُتَعَمِّدًا وَلَمْ یَرْجِعْ مِنَ الْحَلْقِ اِلَی الْمِعْدَۃِ لَا بَاْسَ بِہِ۔
روزہ مفطرات سے بچے رہنے کو کہتے ہیں اور روزہ توڑنے والی چیزیں یہ ہیں ۔کھانا، پینا اور اس حکم میں شامل ہر فعل یعنی عمداً کسی چیز کو حلق تک پہنچانابشرطیکہ اس کا حلق سے گزار نا ممکن ہو اور ہر وہ چیز جسے پیٹ تک پہنچا یا جا سکے بشرطیکہ اس کو پیٹ سے گزارنا ممکن ہو۔ مثلا مائع چیزوں سے حقنہ ،ہمبستری اور اس حکم میں شامل ہر کام۔ ہر وہ فعل جس سے منی نکل آئے ،جان بوجھ کر قے کرنا، تاہم اگرعمداً نہ کیا ہو اور وہ حلق سے پیٹ میں واپس نہ جائے تو حرج نہیں۔