گائےپر زکوۃ


گائےپر زکوۃ کا نصاب

وَ اَمَّا الْبَقَرُ فَفِیْھَا نِصَابَانِ
وَ لَا زَکٰوۃَ فِیْھَا حَتَّی تَبْلُغَ ثَلَا ثِیْنَ فَفِیْھَا تَبِیْعٌ اَوْ تَبِیْعَۃٌ اِلٰی تِسْعٍ وَ ثَلَا ثِیْنَ فَاِذَا بَلَغَتْ اَرْبَعِیْنَ فَفِیْھَا مُسِنٌّ اَوْ مُسِنَّۃٌ وَ الْاَوَّلُ ذُوْ سَنَۃٍ وَ الثَّانِیْ ذُوْ سَنَتَیْنِ وَ لَا زِیَادَۃَ اِلٰی سِتِّیْنَ فَفِیْ سِتِّیْنَ تَبِیْعَانِ وَ یَسْتَقِرُّ الْحِسَابُ فَفِیْ کُلِّ ثَلَاثِیْنَ تَبِیْعٌ وَّ فِیْ کُلِّ اَرْبَعِیْنَ مُسِنٌّ وَ یَتَغَیَّرُ فِیْ کُلِّ عَشْرٍ عَشْرٍ وَ الْجَوَامِیْسُ کَالْبَقَرِ۔

گائے کی زکوٰۃ میں دونصاب ہیں:
۱۔ تعداد تیس ہونے تک گائے پرزکوٰۃ واجب نہیں تعداد تیس ہوجائے تو انتالیس تک ایک سالہ بچھڑا یا بچھڑی
۲۔ اور جب چالیس ہوجائے تو دوسالہ ایک بچھڑا یا بچھڑی ہے۔ پہلا ایک سالہ اور دوسرا دوسالہ ہوتا ہے، تعداد ساٹھ ہونے تک اضافی زکوٰۃ نہیں۔ساٹھ ہونے پر ایک سالہ بچھڑا واجب ہے اور پھر یہ حساب رک جاتاہے۔اب ہرتیس گائے پر ایک سالہ بچھڑا اور ہرچالیس پرایک دو سالہ بچھڑا واجب ہوگا اور یہ نصاب ہر دس کی تعدادپرتبدیل ہوتا رہے گا بھینسوں کا حکم بھی گائے جیساہے۔