جنت پراعتقاد کا بیان


ویجب ان تعتقد ان الجنۃ فیھا انھار واشجار واثمار وحور وقصور وغلمان وولدان وماتشتھی الانفس وتلذ الاعین وکلھا اشرف والطف والذ من نعیم الدنیا العوام ان سمعوھا ھذہ الطائفۃ راوھاکما وعد ھا اللہ و ذکرھا فی القران ورسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلماخبرعنھا
اس بات پر اعتقاد رکھنا واجب ہے کہ جنت میں نہرین ،درخت ،پھل ،حور ،مقصور ،غلمان ولدان موجو د ہیں اور وہ ہر چیز موجو د ہے جس کے نفس چاہت کرے اور آنکھوں کو لذت حاصل ہو اور یہ تمام نعمتیں دنیا میں موجود ان جیسی نعمتوں سے بہت زیادہ نفس اور لذیذتر ہوںگی لوگوں نے ان کے بارے میں صرف سنا ہے اور اس گروہ (انبیاء اور اولیا ء ) نے انہیں دیکھابھی ہے اللہ نے ان نعمتوں کا وعدہ فرمایا ہے اور قرآن پاک میں ان کا ذکر بیا ن فرمایاہے اور رسول اللہ ؐنے ان کے بارے میں خبردی ہے ۔