سوال : افطار کے وقت اذان شروع ہوتے افطار کرلینا چاہئے یا اذان ختم کا انتظار کرنا چاہئے؟


جواب: کوئی بھی آذان سوائے صبح کے، وقت سے پہلے دینا جائز نھیں۔ لھذا آذان مغرب ھوتے ھی آپ افطار کر سکتے ھیں بشرطیکہ آذان کے وقت سے پہلے دینے کا شک وشبہ نہ۔ ایسی صورت میں وقت افطار ہونے کا اطمنان ضروری ہے۔ آذان کا سننا ایک مستحب عمل ہے اسی طرح فقہ الاحوط کے روشنی میں غروب آفتاب یقینی ہوتے ہی روزہ افطار کرنا بھی مستحب عمل ہے چنانچہ خاموشی سے اذان بھی سنی جائے تو افطاری بھی کی جائے اس طرح دو مستحب اعمال ایک ساتھ ادا ہوجائیںگے