سوال: فطرہ کن پر واجب ہے اور یہ کب واجب ہوگا؟


زکوٰۃفطرہ ہربالغ ، عاقل ، مسلمان ،آزاد ،عقلمند ،مالدار جس کی مالداری اپنے اور اہل وعیال کے ایک سال کیلئے کافی ہو، اپنے نفس اوراہل وعیال چاہے وہ مسلمان ہو یا کافر ،آزاد ہو یا غلام،چھوٹا ہویابڑا سب کی طرف سے اداکرنا واجب ہے ۔ اگروہ تنگدست ہوتو اس کیلئے فطرے کی ادائیگی مستحب ہے۔ فطرہ نکالتے وقت یا مستحق کو پہنچاتے وقت نیت کرنا واجب ہے۔
فطرہ ماہ شوال کاچاند نظرآتے ہی واجب ہوجاتا ہے۔ پس رؤیت ہلال سے قبل کوئی کافرمسلمان ، کوئی بچہ بالغ یا کوئی فقیر امیر ہوجائے تویہ زکوٰۃ ان پر واجب ہے۔ اگرکوئی بچہ پیدا ہو جائے،یاکوئی کسی غلام کا مالک بن جائے توجس پران دونوںکی کفالت واجب ہے اس پر انکا فطرہ واجب ہے۔ اگر چاندنظر آنے کے بعد اور نماز عید سے قبل ایسا ہوا ہو توواجب نہیں البتہ مستحب ہے ۔