روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ وغیرہ کا استعمال کرنا کیسا عمل ہے؟


مسواک کرنا تو رمضان المبارک کے دوران مسنون افعال میں سے ہیں۔ لہذا روزہ دار کیلئے دانت صاف کرنے کیلئے مسواک اور ٹوتھ برش کا استعمال جائز ہے، مگر یہ ملحوظ رہے کہ وہ مسواک جس میں رطوبت ہو اور ایسی پیسٹ جس میں اثر اور ذائقہ ہو تو احتیاط کی جائے کہ کہیں اس کا کچھ حصہ بھی کہیں پیٹ میں نہ چلا جائے۔ ورنہ روزہ ٹوٹ جائے گا اور روزہ ٹوٹنے کی وجہ برش یا مسواک نہیں بلکہ ان ریزوں کا پیٹ میں جانا ہے۔ ان خدشات سے بچنے کیلئے یہ عمل اگر سحری کے وقت کیا جائے تو روزہ بھی محفوظ رہے گا اور سنت بھی ادا ہوجائےگی۔