کیا خواتین کا مجلس عزاداری برپا کرنا جائز ہے ؟


عزاداری امام حسین علیہ السلام کی ابتداء خواتین سے ہوئی ہے یعنی اس کی بانی ہی خواتین ہیں ۔ جب شام کے زندان سے اسیران کربلا کو رہائی ملی تو حضرت زینب علیا سلام اللہ علیہا نے حکم دیا کہ شام میں ایک گھر خالی کیا جائے تا کہ اس میں میرے بھائی حسین ابن علی اور دیگر شہدائے کربلا پر گریہ و زاری کرسکوں ۔ حکم کی تعمیل ہوئی اور شام کی عورتیں اس گھر جمع ہوئیں ۔ حضرت زینب سلام اللہ علیہا اور بنی ہاشم کی دیگر خواتین نے وہاں سے مجلس اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کی ابتداء کی ۔ لہذا خواتین کی الگ مجلس منعقد کرنے میں نہ صرف اشکال نہیں بلکہ یہ سنت حضرت زینب ہے ۔