کیا میت کو غسل دینے والا غسل مس میت بجالانے سے پہلےنماز جنازہ میں شریک ہو سکتا ہے؟


نماز جنازہ فرض کفایہ ہے اور یہ واجب ہے چنانچہ یہ نماز بغیر طہارت کے جائز نہیں۔ چنانچہ اگر میت کو غسل دینے والے کو بروقت غسل مس میت کرکے جنازہ میں شریک ہونے کا موقع نہ ہو یا وہ کسی اور شرعی عذر کے تحت غسل نہ کرسکے تو پاک مٹی سے تیمم کرکے جنازہ میں شریک ہوجائے تاہم شرعی عذر کے خاتمے کے بعد اس پر دیگر عبادات کی بجاآوری کیلئے غسل بجالانا واجب ہوگا۔